گرمی سے ستائے شہریوں کے لیے خوشخبری، بادل برسنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ، رمشا اسمائیل،فاران یامین )ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات نے آج کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ لاہور میں بھی کل بارش متوقع ہے۔
اسلام آباد میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جہاں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، دوسری جانب گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔
لاہور میں بھی شدید گرمی کا راج برقرار ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 جبکہ زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
شہر میں ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ رہنے اور ہوا میں نمی کا تناسب 50 فیصد تک رہنے کا امکان ہے، تاہم شہریوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ جمعرات کے روز بادل برسنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
ادھر کراچی بھی گرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری رہا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ایران نے امریکی ہیلی کاپٹر گرائے جانے کا الزام مسترد کردیا
شہر میں جنوب مغرب سے 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث حبس میں اضافہ محسوس کیا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی کا فضائی معیار بھی مضرِ صحت سطح پر موجود ہے اور فضا میں آلودہ ذرات کی مقدار سو پارٹیکیولیٹ میٹرز سے تجاوز کر چکی ہے، جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ موسمیات نے 11 سے 13 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے بھی صوبے بھر میں آندھی، بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیاہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون کی شام یا رات سے مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ ملک کے بالائی حصوں میں داخل ہوگا جو 13 جون تک مختلف علاقوں کو متاثر کرے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،11 جون کی شام یا رات سے 13 جون تک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے،11 جون سے 13 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سرگودھا، خوشاب، میانوالی، بھکر، لیہ، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:مظفرآباد : پاک فوج کا Mi-17 ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ، تمام اہلکار شہید
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران دیر، سوات، چترال، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، کرک اور وزیرستان میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،کرم، خیبر، باجوڑ، مہمند اور اورکزئی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، پونچھ اور میرپور میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 جون سے 13 جون کے دوران گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت، اسکردو، دیامر، استور، غذر اور ہنزہ میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے، کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی اور خضدار میں بھی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ 11 جون سے 13 جون کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک متاثر ہونے کا بھی امکان ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق کاشتکار موسم کی صورتحال کے مطابق اپنی سرگرمیاں ترتیب دیں جبکہ سیاح اور مسافر خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں،آندھی اور گرج چمک کے دوران کمزور تعمیرات، درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔