صدر آصف زرداری کی دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ  ادا کرنے کی ہدایت 

Jun 10, 2024 | 18:45:PM
صدر آصف زرداری کی دیامر بھاشا ڈیم کے متاثرین کو معاوضہ  ادا کرنے کی ہدایت 
کیپشن: صدر مملکت آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیرتوانائی  مصدق   ملک  اور وفاقی وزیر برائے کشمیر امور و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے ملاقات کی،صدرمملکت نے دیامر بھاشا ڈیم کے 1500  متاثرین کو فی کس 47 لاکھ روپے کا معاوضہ  ادا کرنے کی ہدایت کی۔

صدرمملکت آصف زرداری نے کہاکہ گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کی اشد ضرورت ہے ، گلگت بلتستان میں میڈیکل کالج اور ہسپتال کے قیام کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ، گلگت بلتستان کی عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کیلئے صحت سہولت پروگرام کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کیا جائے ۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گورنر گلگت بلتستان اور گلگت بلتستان کونسل کے اراکین نے صدر ِ مملکت کو علاقے کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا تھا،صدر مملکت نے ملاقات میں گلگت-بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے  اقدامات کی یقین دہانی کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر