لیجنڈ کرکٹر مشتاق احمد پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

Jun 10, 2023 | 15:50:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) لیجنڈ کرکٹر اور کوچ مشتاق احمد نے سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بننے کے بعد پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹرمحمد کامران خان نے مشتاق احمد کوسیف سٹی سیکیورٹی انتظامات اور ورکنگ بارے بریفنگ دی، نامور کرکٹر و کوچ مشتاق احمد نے پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب بھی کیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سیف سٹی میں کام کرنے والے نوجوان ملک کے اصل ہیرو ہیں، پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹی کا کلیدی کردار ہے۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کو دنیا بھر میں متعارف کروانے میں کردار ادا کریں گے۔

ایم ڈی محمد کامران نے اس حوالے سے کہا کہ آپ قومی ہیرو ہیں، دنیا میں پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔

منیجنگ ڈائریکٹرسیف سٹیز اتھارٹی محمد کامران خان نے قومی ہیرو کو سیف سٹی اتھارٹی ایمبیسڈر کیپ اور کٹ بھی پیش کی، اسکے علاوہ انہیں اعزازی شیلڈ بھی پیش کی گئی۔