پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو120رنز سے شکست دیدی

Jun 10, 2022 | 23:31:PM
پاکستان ویسٹ انڈیز ، میچ
کیپشن: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ون ڈے کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان نے دوسرے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو 120رنز سے شکست دیدی۔
تفصیلات کے مطابق ملتان میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 275رنز بنائے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 155رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم نے 77اور امام الحق نے 72رنز کی شاندار اننگز کھیلی شاداب خان اور خوشدل خان نے 22بائیس رنز کی اننگز کھیلی ۔ عماد وسیم اور فخرزمان 17سترہ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور محمد رضوان صرف 15پندرہ رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔ ویسٹ انڈیز کی جانب عقیل حسین 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ الزاری جوزف اور اینڈر سن فلپ نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔
ویسٹ انڈیز کے شمارہابروکس 42رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ کیل میرس نے 33رنز بنائے ،نیکولس پوران 25رنز شائے ہوپ چار رنز بنا کر آوٹ ہوگئے ۔عقیل حسین 14رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد وسیم نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ شاداب خان دو اور شاہین شاہ آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا ۔
یہ بھی پڑھیں:پی سی بی نے انڈر 19 ٹورنا منٹ متعارف کرا دیا