پی سی بی نے انڈر 19 ٹورنا منٹ متعارف کرا دیا

Jun 09, 2022 | 13:07:PM
انڈر 19 ٹورنا منٹ متعارف،فائل فوٹو
کیپشن: انڈر 19 ٹورنا منٹ متعارف،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) 24 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ ابتدائی طور پر پانچ کرکٹ ایسوسی ایشنز میں 10 سے 16 جون تک جاری رہے گا۔سدرن پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن میں یہ ٹورنامنٹ 13 سے 17 جون تک کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 480 باصلاحیت نوجوان کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ان 480 کھلاڑیوں کا انتخاب حال ہی میں مکمل ہونے والے 93 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے انڈر 19 ٹورنامنٹس اور پی سی بی پاتھ ویز پروگرام میں شامل 107 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔  اس ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ میں شرکت کریں گے۔26 جون سے 13 اگست تک کھیلے جانے والے اس ایونٹ میں گزشتہ سال نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ اور کپ میں شریک کھلاڑیوں کو بھی نمائندگی کا موقع دیا جائے گا۔

ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ پی سی بی کے ڈومیسٹک کیلنڈر میں ایک نیا اضافہ ہے اور یہ نیشنل انڈر 19 چیمپئن شپ/کپ کے لیے لانچنگ پیڈ کی حیثیت رکھتا ہے۔اس اضافے سے نیشنل انڈر 19 ایونٹس میں اب کُل ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھ کر 12 ہوگئی ہے۔ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ ایسوی ایشنز ڈویژنل انڈر 19 ٹورنامنٹ پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کیلنڈر میں ایک اہم اضافہ ہے جو ابھرتے ہوئے کرکٹرز کو اضافی میچز بھی فراہم کرے گا۔ 

انہوں نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ انڈر19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنزایونٹس میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے لیے آگے بڑھنے کا راستہ بھی ہے۔اس ٹورنامنٹ میں ہر کرکٹ ایسوسی ایشنز کی چار ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر ٹیم 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔

بلوچستان کرکٹ ایسوسی ایشن کی چار  ٹیموں میں کوئٹہ، رخشن، لورالائی، ژوب، مکران، قلات، نصیر آباد اور سبی ڈویژنزجبکہ سینٹرل  پنجاب میں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ ڈویژنز شامل ہیں ۔ خیبرپختونخوا کی ٹیموں میں پشاور، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں ڈویژنز جبکہ ناردرن میں  اسلام آباد، راولپنڈی، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان ڈویژنل شریک ہیں۔ سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن میں سکھر، لاڑکانہ، بینظیر آباد، میرپورخاص، کراچی اور حیدرآباد ڈویژنز  جبکہ سدرن پنجاب میں ملتان، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور ساہیوال ڈویژنز کی ٹیمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  دورہ سری لنکا: قومی سکواڈ کیلئے مشاورت، یاسر شاہ کی واپسی