ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں

Apr 26, 2024 | 17:29:PM
ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ، دیگر کرنسیاں مہنگی ہو گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان )حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کی نوید تو اکثر سننے میں آ رہی ہے ،صورتحال تاحال واضح نہیں ہے کیونکہ گزشتہ 4 روز ڈالر روپے کو مسلسل روندتا رہا  البتہ آج انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹڑبینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے سستا ہو کر 278.48 روپے سے 278.39 روپے کا ہو گیا ،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو 
ڈالر 279 روپے 69 روپے پر ہی برقرار    رہا ، یورو 44 پیسے اضافے سے 297.48 روپے کا ہوگیا  ،برطانوی پاونڈ 50 پیسے مہنگا ہوکر 346.85 روپے پر پہنچ گیا،امارتی درہم  75.72 روپے پر برقرار     رہا جبکہ سعودی ریال 3 پیسے بڑھ کر 73.95 روپے کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت کا بدھ کو عام تعطیل کااعلان