آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے قبل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ کو خط

Apr 17, 2024 | 16:24:PM
آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے سے قبل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے ، ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ کو خط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو خط لکھتے ہوئے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانے سے قبل معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ 

اپٹما کے مطابق  ملکی برآمدات کو بڑھانے کی پالیسی نا گزیر ہے۔ ملکی برآمدات کو روکنے کی پالیسی کو ختم کیا جائے۔ موجودہ حالات میں برآمدات میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا۔ بھاری ٹیکسز اور ٹیکس ریفنڈز روکنے سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو سرمائے کی قلت کا سامنا ہے۔ صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 17.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔ پاکستان میں صنعتوں کے لیے بجلی نرخ خطے کے مقابلے میں دو گنا ہے۔

مزید پڑھیں:  عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ     

جنوری 2023 سے اب تک گیس 223 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے۔ صنعتوں میں بجلی کی کھپت میں 70 فیصد کمی ہوچکی ہے۔ صنعتوں پر کراس سبسڈی کی مد میں 220 ارب روپے کا بوجھ ڈالا گیا ہے۔ صنعتوں کے لیے بجلی کا نرخ 9 سینٹ مقرر کیا جائے۔ 

اپٹما  میں مزید کہا گیا ہے کہ صنعتوں کو بجلی 9 سینٹ پر دینے سے برآمدات میں 9 ارب ڈالرز کا اضافہ ممکن ہے۔ صنعتوں کو علاقائی ممالک کا مقابلہ کرنے کی اجازت دی جائے۔ حکومت ایڈہاک پالیسیوں کی بجائے ٹھوس معاشی اصلاحات کرے۔