مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد، سہولت کار سول ایوی ایشن اتھارٹی کا ملازم گرفتار

Apr 05, 2024 | 21:47:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف) مسافر کے سامان سے 16 کلو سونا برآمد ہونے کے معاملے پر اہم پیشرفت، ایف آئی اے نے سہولت کار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم سعید احمد کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل ملتان نے کاروائی کرتے ہوئے مسافر کو سونے کی سمگلنگ میں سہولت کار سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ملازم سعید احمد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزم سول ایوی ایشن اتھارٹی میں بطور ہیڈ سٹاف ایئرپورٹ سروس ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا، گرفتار ملزم سعید احمد نے سونے کو ڈیپارچر لاؤنج میں لے جانے کے لئے سہولتکاری کی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے مزید 5 ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ، نام بھی سامنے آگئے

ملزم سعید احمد نے انٹرنیشنل  ڈیپارچر لاونج میں ملزم تنویر کو مذکورہ سونے کے سلیب حوالے کئے، ملزم سعید احمد کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،  ملزم  محمد تنویر آج صبح فلائی دبئی  کی پرواز نمبر ایف زیڈ 340 کے ذریعے دبئی جا رہا تھا، دوران تلاشی ملزم کے سامان سے 16 کلو گرام سونا برآمد کیا گیا تھا، گرفتار ملزمان سے بھی مزید تفتیش جاری ہے۔