نجکاری کمیشن بورڈ نے اے ڈی بی کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم) نجکاری کمیشن بورڈ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے مالیاتی مشیر مقرر کر دیا۔
نجکاری کمیشن بورڈ کا اجلاس مشیر برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد علی کی صدارت میں ہوا ۔
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ٹرانزیکشن ایڈوائزری سروسز ایگریمنٹ پر دستخط کی منظوری دے دی۔
پی سی بورڈ نے ایڈوائزری معاہدہ کی شرائط کا جائزہ لیا۔
ایشیائی ترقیاتی بنک کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دی۔
ایشیائی ترقیاتی بنک اپنی مہارت اور تجربے کی بدولت مسابقت اور شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس اہم نجکاری کو تیزی سے مکمل کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔
اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو شفاف اور مسابقتی عمل کے ذریعے طویل المدتی رعایتی فریم ورک کے تحت نجی شعبے کے قابل آپریٹر کو آؤٹ سورس کیا جائے گا۔
نجکاری کمیشن بورڈ نے بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کی سفارش پر 2025-26 تا 2027-28، تین سالہ مدت کے آڈٹ کی منظوری دی اور آڈٹ کے لیے بی ڈی او ابراہیم اینڈ کمپنی چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کو بیرونی آڈیٹر مقرر کرنے کی منظوری بھی دی۔
یہ بھی پڑھیں: "مرسوں مرسوں، سندھو نہ دےسوں"؛ بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف کراچی میں احتجاج اتوار کو ہو گا