انٹربینک میں ڈالر معمولی سستا، سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت اختتام ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہوگیا ،انٹربینک میں ڈالر 278.06 روپے سے کم ہوکر 278.05 روپے پر بند ہوا۔
ادھراوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 8 پیسے مہنگا ہوکر 279.44 روپے ،یورو 29 پیسے اضافے سے 322.63 روپے،برطانوی پاؤنڈ 96 پیسے مہنگاہوکر 378.56 روپے،یو اے ای درہم 3 پیسے اضافے سے 76.69 روپےاورسعودی ریال3 پیسے اضافے سے 74.99 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب ہنڈریڈانڈیکس میں 982پوائنٹس کااضافہ ہوا۔ہنڈریڈانڈیکس 1لاکھ 82ہزار 241کی سطح پربند ہوا۔
سٹاک مارکیٹ میں مجموعی طورپر 564کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبارہواجن میں 292 کمپنیوں کے شیئرزمیں تیزی اور 169کمپنیوں کے شیئرزمیں مندی رہی۔سٹاک مارکیٹ میں 38ارب روپے سے زائد مالیت کے 94کروڑ سے زائد شیئرزکاکاروبارہوا۔
یہ بھی پڑھیں:کراچی بورڈ نے میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا، پہلی پوزیشن پر لڑکوں کا قبضہ، کتنے نمبر لئے؟لڑکیاں دنگ گئی