کراچی میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا 

Jul 10, 2026 | 18:12:PM
کراچی میٹرک سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا 
کیپشن: کراچی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زبیر راشد)کراچی بورڈ نے دہم جماعت سائنس گروپ سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج جاری کر دیئے۔ دہم جماعت سائنس گروپ کا مجموعی کامیابی کا تناسب 80.87 فیصد رہا۔ناظم ا متحانات مشرف علی راجپوت نے نتائج کاکیا۔

تفصیلات کے مطابق  امتحانات میں 1 لاکھ 75 ہزار 200 امیدوار شریک ہوئے، 1 لاکھ 41 ہزار 868 امیدوار کامیاب،29 ہزار 655 ناکام قرار رہے جبکہ952 امیدوار امتحانات میں غیر حاضر رہے۔

محمد اذلان سید نے 1040 نمبر (94.55 فیصد) کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ریجا کامران نے 1034 نمبر حاصل کرکے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔عائشہ عدنان نے 1033 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

گریڈز کے اعتبار سے 35 ہزار 529 طلبہ نے اے ون، 51 ہزار 22 نے اے، 34 ہزار 910 نے بی اور 17 ہزار 153 طلبہ نے سی گریڈ حاصل کیا۔ کراچی بورڈ کی جانب سے دہم جماعت سائنس گروپ کی میرٹ لسٹ بھی جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:11 سے 13 جولائی تک سیلاب اورلینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری