کراچی: جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا

Jul 10, 2025 | 23:44:PM
کراچی: جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو قتل کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)جمشید کوارٹر کے علاقے پیٹل پاڑہ میں جھگڑے کے دوران بھائی نے بھائی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ مقتول کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔

جمشید کوارٹر پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی شناخت 40 سالہ دلاور ولد دوست محمد کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس میں مقتول کو اس کے بھائی نے جہانگیر نے تیز دھار آلے کے وار سے قتل کیا ہے جو کہ موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے ما رہی ہے۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: