وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کے شکوے پر وزیر بجلی اویس لغاری کاجواب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرپیٹرولیم علی پرویز ملک کے شکوے پر وزیر بجلی اویس لغاری نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سستاپلانٹ دستیاب ہونےپرمہنگاپلانٹ نہیں چلے گا۔
اویس لغارینے دو ٹوک اعلان کرتے ہوئےاویس لغاری نےپیٹرولیم ڈویژن کوگیس معاہدوں پرنظرثانی کامشورہ دے دیا، ان کا کہنا تھا کہ اگرگیس زیادہ آنےکےمعاہدے ہوئےتھے تونظرثانی ہی مستقل اور واحدحل ہے، اس کےعلاوہ کوئی حل نہیں ہے۔
وفاقی وزیر بجلی اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ہم نےبھی پاورسیکٹرمیں بہت سارے معاہدوں پرنظرثانی کی ہے،سب سےسستےفیول کی ترجیحات کے مطابق پلانٹس چلائیں گے،اکنامک میرٹ آرڈرکوتبدیل کرنا گناہ کبیرہ سمجھتے ہیں، یہ نہیں کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نےاصول اپنایاہےسستا پلانٹ دستیاب ہونےپرمہنگا پلانٹ نہیں چلےگا،مقصدبجلی کی قیمت مستحکم رکھنااورعوام پراضافی بوجھ نہ ڈالنا ہے،اس اصول کوکسی بھی صورت نہیں ہلاونگا،گزشتہ ڈیڑھ سال میں پاور ڈویژن میں نظم وضبط کو متعارف کرایا ہے ۔
یاد رہے کہ وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں وزیر بجلی سے شکوہ کیا تھا جس میں علی پرویزنےکہاتھا کہ پلانٹس کے لیے بے پناہ درآمدی گیس منگواکر پاورڈویژن اب نہیں لے رہا۔
یہ بھی پڑھیں: حفیظ سنٹر میں ریسکیو آپریشن،سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین