اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی میت وصول کرنے کراچی پہنچ گئے

Jul 10, 2025 | 20:50:PM
اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی میت وصول کرنے کراچی پہنچ گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز  )اداکارہ وماڈل حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر ان کی میت کووصول  کرنے اور تدفین کے لیے لاہور پہنچانے کراچی پہنچ گئے ہیں۔

پولیس سے بات کرتے ہوئے اصغر نے کہا کہ اس کے والد جن کی عمر 80 سال ہے  اور بوڑھی والدہ صحت کے مسائل کی وجہ سے سفر کرنے سے قاصر ہیں،وہ دونوں صدمے میں تھے، اور وہ انہیں کچھ سکون فراہم کرنے کے بعد  اپنی بہن کی لاش لینے کراچی روانہ ہوا۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد وہ آج رات میت لاہور لے جائیں گے،حمیرا اصغر کے اہل خانہ  قانونی کاروائی کے بعد چھیپا سرد خانے سے میت وصول کرکے تدفین کرینگے۔ 

اداکارہ کے ورثا میں والد ،والدہ، بہن اور 2بھائی شامل ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ’غیر قانونی این او سیز ،غفلت پرانکوائری‘سینیٹ میں دریائے سوات سے متعلق تحریک التواء جمع