ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

Jul 10, 2025 | 19:11:PM
ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، زرمبادلہ ذخائر20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے
کیپشن: سٹیٹ بینک، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملکی معیشت کے لئے اچھی خبر ،زرمبادلہ کے ذخائر 2021 کی بلند سطح پر پہنچ گئے ۔

مرکزی بینک کے مطابق 4 جولائی تک سٹیٹ بینک کے ذخائر میں1 ارب 77 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا،جس سے سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر 14 ارب 50 کروڑ 22 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 16.30 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 52 کروڑ 65 لاکھ ڈالر ہوگئے، ملکی مجموعی ذخائر 1 رب 93 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی مجموعی ذخائر 20 ارب 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں 11سے17 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی