بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، وزیر خزانہ

Jul 10, 2025 | 15:01:PM
بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے، وزیر خزانہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار ترقی کے لیے بڑھتی آبادی پر قابو پانا ضروری ہے۔ اور پائیدار معاشی ترقی کے ہدف کے حصول کیلئے پُرعزم ہیں،انہوں نے کہا کہ بڑھتی آبادی ہر شعبہ زندگی کو متاثر کر رہی ہے اور بڑھتی آبادی سے ملکی وسائل پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ بڑھتی آبادی سے مجموعی قومی پیداوار پر بھی پریشر بڑھ رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ آبادی بڑھتی ہے تو وسائل کم اور مسائل میں اضافہ ہو جاتا ہے اور کم عمر بچوں کو درپیش غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے اقدامات ناگزیر ہے،انہوں نے کہا کہ آبادی پر قابو پانے کے لیے بجٹ میں خطیر فنڈز رکھے گئے ہیں اور آبادی پر قابو پانے کے لیے حکومتوں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہو گا۔