گلوکارہ شاہدہ منی کی رہائش گاہ پر مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام
گلوکار شیر میانداد ،ایس ایم صادق ،انور رفیع ،چاند خان،فیضان علی خان اوردیگرنے نوحہ خوانی اور سوز و سلام پڑھا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف گلوکارہ شاہدہ منی نے اپنی رہائش گاہ پر محرم الحرام کی مناسبت سے مجلس عزاء اور نیاز کا اہتمام کیا ۔
مجلس عزاء میںنمایاں شوبز شخصیات نے شرکت کی جن میں سینئر اداکار خالدعباس ڈار،ہدایتکار مسعود بٹ،فلم سازصفدر ملک، اداکار محسن گیلانی، اچھی خان، شیری ننھا، طاہر سرور میر، ندیم پہلوان،گلوکارطارق طافو،کامیڈین شاہد خان، کوریوگرافر پپو سمراٹ ،محسن جعفر ،امانت علی، فلم اسٹار مدیحہ شاہ ،فلم سٹارلیلیٰ ،دردانہ رحمنٰ،ٹمی رائے،شازیہ رائے اور دیگر نمایاں تھے۔

محمدپرویزکلیم نے نقابت کے فرائض انجام دیئےجبکہ گلوکار شیر میانداد ،ایس ایم صادق ،انور رفیع ،چاند خان،فیضان علی خان،امجد حسین، عاطق حسین اورشرافت علی نے نوحہ خوانی اور سوز و سلام پڑھا ۔ علامہ آغا شمس رضا شمسی نے مصائب اہل بیت بیان کئے، ماتم داری کی مجلس کے اختتام پر شبیہ غازی عباس علمدار کا علم برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہتک عزت کیس:ڈائریکٹر جامی کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
گلوکارہ شاہدہ منی نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال شہداء کربلا کو پرسہ دینے کے لئے مجلس کا اہتمام کرتی ہوں،محرم الحرام کا مہینہ ایثار، قربانی اور خدمت خلق کا پیغام دیتا ہے، حضرت امام حسین اور ان کے ساتھیوں نے دین اسلام کی سربلندی کے لئے قربانی دی۔