ہتک عزت کیس:ڈائریکٹر جامی کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم

Jul 10, 2025 | 13:54:PM
ہتک عزت کیس:ڈائریکٹر جامی کی سزا معطل، ضمانت پر رہائی کا حکم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے معروف ڈائریکٹر جمشید محمود عرف جامی کی سزا معطل کردی۔

سندھ ہائیکورٹ میں فلم پروڈیوسر، رائٹر، ڈائریکٹر جمشید محمودعرف جامی کی سزا کےخلاف اپیل کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے جمشید محمود کو ماتحت عدالت سے دی گئی سزا معطل کردی۔
عدالت نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض جمشید محمود عرف جامی کی ضمانت منظور کی، وکیل حافظ محمد یحییٰ ایڈووکیٹ کے مطابق جمشید محمود عرف جامی کو آج جیل سے رہا کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کا آخری رابطہ کب اور کس سے ہوا؟
واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج نے ڈائریکٹ کمپلین پرجمشید محمود عرف جامی کو دو سال قید اور جرمانےکی سزا سنائی تھی،انکےخلاف میوزک ڈائریکٹر سہیل جاوید نے ہتک عزت کے تحت ڈائریکٹ کمپلین دائر کی تھی۔