خیبرپختونخوا پولیس شہداء پیکج میں 10لاکھ روپے کااضافہ، اعلامیہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں پولیس شہدا پیکج میں 10 لاکھ روپے کااضافہ کر دیا گیا۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پولیس شہدا پیکیجز میں10لاکھ روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، کانسٹیبل اورہیڈ کانسٹیبل پیکج ایک کروڑ10لاکھ روپے مقرر کردیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی اور اے ایس رینک شہید کے ورثاء کو ایک کروڑ 60 لاکھ پیکیج ملے گاجبکہ ڈی آئی جی، ایس ایس پی، ایس پی اور اے آئی جی شہید پیکیج 2 کروڑ 10 لاکھ روپے ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حج 2026 کےلئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع
پولیس شہداء کے ورثاء کو پلاٹس بھی دئیے جائینگے، شہید کانسٹیبل کے ورثاء کو 5 مرلہ، اے ایس آئی، ایس آئی کو 7مرلہ پلاٹ ملے گاجبکہ، شہید ڈی ایس پی اور اے ایس پی کے ورثاء کا 10 مرلہ پلاٹ پیکج میں شامل ہے، ایس ایس پی اور اعلیٰ شہید افسران کے ورثاء کو ایک کنال کا پلاٹ دیا جائے گا۔