وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب نے جاتی امرا میں عید کی نماز پڑھی

Jul 10, 2022 | 10:26:AM
وزیراعظم،شہباز شریف،وزیراعلیٰ پنجاب،جاتی امرا،نماز عید
کیپشن: ایم کیو ایم کیساتھ طے شدہ معامالات پورا کریں گے: شرجیل میمن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے جاتی امرا میں عید کی نماز پڑھی، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، قریبی عزیزواقارب نے بھی شرکت کی۔

 وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے میاں محمد شریف، بیگم شمیم اختر، بیگم کلثوم نواز اور میاں عباس شریف کی قبروں پر حاضری دی، پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے اجتماعات، مسلمان سنت ابراہیمی کی پیروی میں مصروف

 سابق صدر آصف علی زرداری نے نواب شاہ میں نماز عید ادا کی۔ احسن اقبال نے نارووال جبکہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے منصورہ میں نمازعید ادا کی۔

 وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان نے گالی گلوچ کے کلچر کو بڑھا دیا، احسن اقبال نفیس آدمی ہیں، ان کا گھیراؤ ہوا، عمران خان ایسے ٹرینڈ کو پروموٹ کر رہے ہیں، ان کا اپنا گھر سے نکلنا بھی محال ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سابق خاتون اول کابینہ بناتی رہی، پنجاب کا سی ایم رکھوا دیا، ایم کیو ایم کیساتھ طے شدہ معامالات پورا کریں گے۔