اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار مدینہ منورہ سے جدہ پہنچ گئے۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جدہ پہنچے تو سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق نے ان کا استقبال کیا۔ سعودی رائل پروٹوکول، اور جدہ میں پاکستان کے ڈپٹی قونصل جنرل اور دیگر افسران بھی جدہ ائیرپورٹ پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔
اسحاق ڈار جدہ میں او آئی سی کے غیر معمولی کونسل آف فارن منسٹرز اجلاس میں شرکت کریں گے
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اسحاق ڈار جدہ میں پاکستان قونصل خانے کی نئی چانسلری عمارت کا افتتاح بھی کریں گے۔