گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسن علی ) پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں مال بردار گاڑیاں شہروں میں لوگوں کی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ پیپلز پارٹی ٹرنسپورٹروں کے ساتھ ہے ،ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا ہر ٹرانسپورٹر پر فرض ہے۔
گورنر سردار سلیم حیدر خان نے یہ باتیں گورنر ہاؤس لاہور میں پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کے ساتھ ملاقات کے دوران ان کے مسائل اور معروضات سننے کے بعد کہیں۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد نے آج ملک شہزاد اعوان کی قیادت میں گورنر سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
گورنر پنجابسردار سلیم حیدر نے کہا، پورے پاکستان میں مال بردار گاڑیاں شہروں میں لوگوں کی ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ ٹریفک قوانین کی پاسداری پر عمل کرنا ہر ٹرانسپورٹرز پر فرض ہے۔ پوری دنیا میں ٹریفک قوانین کے ذریعے قومیں ترقی کی طرف جارہی ہیں۔
گورنر سردار سلیم حیدر نے مزید کہا، پیپلز پارٹی ٹرنسپورٹروں کے ساتھ ہے ،ان کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ گورنر پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ مال بردار گاڑیاں شہروں میں داخلے کے ٹائم کی پابندی کریں۔ اس کے ساتھ گڈ ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنے ڈرائیوروں کو ہدایت کریں کہ تیز رفتاری سے گریز کریں تاکہ مختلف حادثات سے بچا جا سکے۔
گورنر پنجاب نے کہا، کہ گڈ ٹرانسپورٹرز قانون کے مطابق اپنی گاڑیوں پر سامان لوڈ کریں تاکہ کسی بھی قسم کے حادثے سے بچا جاسکے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پاسداری نہ کرنے سے جانے جانی نقصانات ہورہے ہیں۔
گڈ ٹرانسپورٹرز کے وفد نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کروڑوں روپے کا ٹول ٹیکس دے کر حکومت کو ٹیکس دیتے ہیں۔ گڈٹرانسپورٹرز کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہونا چاہئے۔ غیر قانونی اور بلا جواز جرمانوں سے ٹرانسپورٹ کمپنیوں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے۔
گورنر پنجاب نے گڈٹرانسپورٹرز کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
وفد میں مختلف کمپنیوں سے تعلق رکھنے والے ٹرنسپورٹرز موجود تھے۔