رجب بٹ کی شادی خطرے میں؟ سوشل میڈیا پرسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری

Jan 10, 2026 | 16:49:PM
رجب بٹ کی شادی خطرے میں؟ سوشل میڈیا پرسکرین شاٹس کے ساتھ پیغام جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف یوٹیوبر رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ۔
سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے باوجود یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 83 لاکھ سے زائد جبکہ انسٹاگرام پر 29 لاکھ فالوورز ہیں۔
حالیہ دنوں میں قانونی مسائل میں گھرے رجب بٹ کی ازدواجی زندگی بھی مبینہ طور پر مشکلات کا شکار ہے، کیونکہ ان کے سالے عون محمد سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ کی قرآنی تلاوت نے سب کو مسحور کردیا، ویڈیو وائرل
اس معاملے پر اب رجب بٹ نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک سخت پیغام جاری کیا ہے۔


انہوں نے اپنی اہلیہ اور سالے کو آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس مزید ریکارڈنگز اور سکرین شاٹس موجود ہیں اور وہ اب یہ سب برداشت نہیں کریں گے۔