نجی یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ آپریشن کیلئے موزوں قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چوہدری)لاہورکی نجی یونیورسٹی میں خودکشی کی کوشش کرنےوالی طالبہ فاطمہ کومیڈیکل بورڈنےآپریشن کیلئے موزوں قراردے دیا۔
پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کی جانب سے قائم کردہ 9 رکنی خصوصی میڈیکل بورڈ نے لاہورجنرل ہسپتال میں زیرِ علاج یونیورسٹی کی طالبہ فاطمہ کو آپریشن کے لیے مکمل طور پر موزوں قرار دے دیا ۔
طالبہ فاطمہ کو جدید طبی سہولیات کے لیے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیوروسائنسز منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری ہوگی ۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی گلوکارہ کی قرآنی تلاوت نے سب کو مسحور کردیا، ویڈیو وائرل
یونیورسٹی طالبہ کو بہترین علاج فراہم کرنے پر پرنسپل لاہورجنرل ہسپتال پروفیسر فاروق افضل نے میڈیکل بورڈ کو سراہاہے۔
اس حوالے سے پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کا کہنا ہے کہ ایل جی ایچ کا بنیادی نصب العین انسانی جان کا تحفظ ہے اور ادارے کے سینئر سپیشلسٹ ڈاکٹرز، نرسنگ و پیرا میڈیکل سٹاف نے دن رات پیشہ ورانہ لگن اور خلوص کے ساتھ فاطمہ کا علاج کیا، جس کی بدولت وہ سرجری کے قابل ہو سکی ہے،ہسپتال میں ہر مریض کو بلا امتیاز ''وی آئی پی'' تصور کیا جاتا ہے اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے، جس پر ڈاکٹرز اور نرسز خدمتِ خلق کے جذبے کے تحت عمل پیرا ہیں۔
پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے چیئرمین سپیشل میڈیکل بورڈ پروفیسر جودت سلیم و دیگر ممبران، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین اور متعلقہ طبی ٹیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے بچی اب آپریشن کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے اعادہ کیا کہ جنرل ہسپتال میں مریض کی جان اور صحت کو ہر قسم کی مصلحت اور ترجیح سے بالاتر رکھا جاتا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی پوری فرض شناسی سے جاری رہے گا کیونکہ انسانی زندگی سے بڑھ کر کوئی چیز اہم نہیں۔