سردیوں کی چھٹیوں میں اضافہ،سکول 19 جنوری سے کھلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)طلبہ کی صحت اور موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیرِ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں کی چھٹیاں ایک ہفتہ بڑھانے کا بڑا اعلان کر دیا۔
اس فیصلے کے تحت اب صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے مطابق یہ فیصلہ ان کے سوشل میڈیا پیج پر کیے گئے عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں اکثریت نے چھٹیوں میں توسیع کے حق میں رائے دی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ یہ فیصلہ مشاورت کے بعد کیا گیا ہے اور صوبے کے تمام تعلیمی اداروں پر لاگو ہوگا، انہوں نے والدین اور طلبہ سے اپیل کی کہ نئے شیڈول کے مطابق تعلیمی سرگرمیوں کی تیاری کریں۔
یہ بھی پڑھیں:2026 کی زبردست پیشکش،ہونڈا 125 اورسی ڈی 70 کی نئی قیمتوں کا اعلان
سروے کے نتائج کے مطابق تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کی حمایت کی، جبکہ 13 فیصد افراد نے تعلیمی ادارے 12 جنوری سے کھولنے کے حق میں رائے دی۔
وزیرِ تعلیم کے پول میں 19 جنوری کے حق میں 1 لاکھ 54 ہزار 178 ووٹ کاسٹ ہوئے، جبکہ 12 جنوری کے حق میں 24 ہزار 829 آراء سامنے آئیں۔
وزیرِ تعلیم نے تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں اس فیصلے پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔
دوسری جانب سرد موسم کی شدت کے پیشِ نظر طلباء کو بڑا ریلیف دے دیا گیا ہے، ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن (ڈی پی آئی) کالجز نے شدید سردی کے باعث یونیفارم میں نرمی کی اجازت دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کو کسی بھی رنگ کے سویٹر، کوٹ، جیکٹ، ٹوپی اور موزے پہننے کی اجازت ہوگی۔
یہ نوٹیفکیشن 28 فروری تک مؤثر رہے گا، جس سے جاری سردی کی لہر کے دوران طلبہ کو سہولت فراہم کی جائے گی۔