نجی یونیورسٹی کی طالبہ کا اقدام خودکشی؛پولیس نے تحقیقات مکمل کرلیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یونیورسٹی آف لاہور میں اکیس سالہ طالبہ کے اقدام خودکشی کیس کی تحقیقات نواب ٹاؤن پولیس نےمکمل کرلیں۔
پولیس کے مطابق دوران تفتیش کسی کو ملزم قرار نہیں دیا گیا ،تحقیقات میں کسی کی غفلت یا قصور ثابت ہونے پر مقدمہ درج کیا جانا تھا۔
پولیس کے مطابق ڈیجیٹل شواہد ، فزیکل شواہد اور حالات و واقعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،لڑکی کے اقدام خودکشی میں ادارہ جاتی غفلت سامنے نہیں آئی ،متاثرہ لڑکی کی حالت بیان ریکارڈ کروانے کے قابل نہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:جناح ہاؤس حملہ کیس ؛خدیجہ شاہ سے متعلق عدالت کا بڑا فیصلہ
پولیس کے مطابق سرجری اور حالت بہتر ہونے پر بیان لیکر تفتیش کا حصہ بنادیا جائے گا ،تفتیش مکمل کرکے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کردی ۔