امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست 

Jan 10, 2026 | 10:20:AM
امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کے باوجود بھارت کو سفارتی محاذ پر شکست 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )علاقائی تنازعات  اور معرکہ حق میں شکست کے بعد  بھارت   سفارتی کمزوریوں کےباعث لابنگ فرمز پر انحصار کرنے لگا۔

 امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس اور دی انڈین ایکسپریس نے بھارت کی جانب سے  امریکا میں لاکھوں ڈالرز کی لابنگ کو  بے نقاب کردیا۔ امریکی تحقیقاتی ادارے اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارت نے مسخ شدہ ساکھ کی بحالی کیلئے  2025میں متعدد لابیسٹ ہائر کیے۔

اوپن سیکرٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے امریکی لابنگ فرم بی جی آر گروپ کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز دے کر سفارتی ساکھ کو بحال کرنے کی کوشش کی۔ بھارتی جریدہ دی انڈین ایکسپریس نے بھی بھارتی حکومت کی جانب سے امریکا میں کی گئی لابنگ کا پردہ چاک کر دیا۔

  یہ بھی پڑھیں:ترکیہ کی بڑی خواہش ، پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئیں

 بھار تی خبر رساں ادارے  کے مطابق آپریشن سندورمیں (ذلت آمیز شکست کے بعد) بھارت نے امریکا میں لابنگ  کے ذریعے ٹرمپ انتظامیہ سے رابطے شروع کیے۔ بھارت نے آپریشن سندور سے متعلق گمراہ کن پروپیگنڈا کی ترویج  کیلئےامریکی انتظامیہ سے بھی رابطے کی کوششیں کیں۔

 بھارتی وفدنےامریکی انتظامیہ سے ملاقاتوں  کیلئے ایس ایچ ڈبلیو  لابنگ فرم کی بھی مدد لی۔ بھارت نے ایس ایچ ڈبلیو کو 1.8ملین ڈالر سالانہ اور مرکری پبلک افئیر نامی لابنگ فرم کو75ہزار ڈالرز سہ ماہی پر ہائر کیا۔