ترکیہ  پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں

Jan 10, 2026 | 09:23:AM
ترکیہ  پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کا خواہاں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )ترکیہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قائم دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کر دی ہے جس کے بعد خطے میں اس ممکنہ سہ فریقی دفاعی تعاون پر عالمی سطح پر توجہ بڑھ گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے بلومبرگ کے مطابق پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب پر مشتمل دفاعی اتحاد مشرق وسطیٰ ہی نہیں بلکہ اس سے آگے تک طاقت کے توازن کو نمایاں طور پر تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس اتحاد کے قیام سے خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:گڈ بائے آئی ایم ایف ! پاکستانیوں کو  ایک اور خوشخبری مل گئی

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب نے گزشتہ برس ایک مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت کسی ایک ملک کے خلاف جارحیت کو دونوں ممالک کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔

یہ شق نیٹو اتحاد کے آرٹیکل فائیو سے مشابہ ہے جس کے تحت رکن ممالک ایک دوسرے کے دفاع کے پابند ہوتے ہیں،ترکیہ پہلے ہی نیٹو کا رکن ہے جس کے باعث اس ممکنہ اتحاد کو مزید اہمیت حاصل ہو رہی ہے۔