زندگی کو ایک موقع اوردینے کیلئے 18 سال بعددوسری شادی کی،مدیحہ کاظمی

ایسا کافی کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ بیٹا ماں کے نکاح میں گواہ بنا ہے،بیٹاعبدالاحد

Jan 10, 2025 | 16:31:PM
 زندگی کو ایک موقع اوردینے کیلئے 18 سال بعددوسری شادی کی،مدیحہ کاظمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) 18سال بعد دوسری شادی کرنے والی خاتون مدیحہ کاظمی اوران کے بیٹےعبدالاحد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی ہیں،اب دونوں ماں بیٹے نے نکاح کی تفصیلات شیئر کی ہیں۔

ایک انٹرویو میں عبدالاحد نے کہاہے کہ گزشتہ 18 سالوں میں ہماری اماں کے کئی رشتے آئے تھے اور ہم نے شادی کے لیے اصرار کیا لیکن وہ شادی کے لیے کبھی سنجیدہ نہیں ہوئی تھیں۔

عبدالاحد نے مزید کہا کہ ایک دن میرے آفس سے گھر آنے کے بعد میری والدہ نے میرے کمرے میں آکر میری بہن سے ایک رشتے کا ذکر کیا، میں نے اسے سننے کے بعد زیادہ دھیان نہیں دیا کیونکہ اماں کے نہ ماننے کی وجہ سے ہم نے اس حوالے سے کبھی بات ہی نہیں کی تھی۔

عبدالاحد نے کہا کہ ایک دو دن گزرنے کے بعد پھر والدہ کمرے میں آئیں اور کہا میری ان سے بات ہوئی ہے، تب مجھے محسوس ہوا کہ والدہ سنجیدہ ہیں،انہوں نے مجھ سے ایک باربات کرنے کے لیے کہا، میرے لیے ایسا کرنا تھوڑا مشکل تھا لیکن میں نے ان سے بات کرلی۔

احد کا کہا کہ نکاح کے وقت مولوی صاحب بھی کافی خوش تھے اور کہہ رہے تھے کہ ایسا کافی کم دیکھنے کو ملتا ہے کہ بیٹا ماں کے نکاح میں گواہ بنا ہے۔

احد کے مطابق والدہ کے نکاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پرمجھے مثبت ردعمل ملا،جس کی مجھے توقع نہیں تھی اور اسی وجہ سے میں ایسا کرنے سے گھبرا رہاتھا لیکن دوستوں کے کہنے پر میں نے ویڈیو پوسٹ کردی۔

نکاح کے حوالے سے مدیحہ کاظمی نےکہا کہ جب میری پہلے شوہر سے طلاق ہوئی تو میرے بچے بہت چھوٹے تھے،بچوں کے خیال سے میں نے دوبارہ شادی نہ کرنے کا فیصلہ کیا،ہمارے معاشرے میں بھی یہی رواج ہے کہ بچوں کو کوئی نہیں اپناتااسی لیے میں کوئی بھی قدم اٹھانے سے ڈرتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ سے نورا فتیحی نے کیسے جان بچائی؟

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے سب سے پہلے اپنےسابق شوہر سے یہی بات کی کہ اگر آپ میرے بچوں کو اپنائیں گے تب ہی میں نکاح کروں گی۔

مدیحہ کاظمی نےتمام سنگل پیرینٹس کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی زندگی کو ایک اور موقع دیں اور اچھا جیون ساتھی ملنے پرشادی کرلیں۔