ٹرمپ کی ساس کا 78برس کی عمر میں انتقال

Jan 10, 2024 | 21:53:PM
ٹرمپ کی ساس کا 78برس کی عمر میں انتقال
کیپشن: ڈونلڈ ٹرمپ اور ساس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کی سابق خاتون اول میلانیا ٹرمپ کی والدہ امالیجا ناوز 78 سال کی عمر میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق امالیجا ناوز کی موت کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آئی ،سابق خاتون اول کی والدہ کی موت ریاست فلوریڈا میں ہوئی اور وہ صحت کے مسائل سے دوچار تھیں،سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں میلانیا ٹرمپ نے اپنی والدہ کو ایک مضبوط خاتون قرار دیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی دور میں وہ وائٹ ہاس کے اوپر کے حصے میں بھی رہی تھیں اور ان کے سابق صدر سے بہت اچھے تعلقات تھے۔

یہ بھی پڑھیں: چھٹیوں میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری