چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 

Jan 10, 2024 | 21:45:PM
چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: کمرہ کلاس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے چھوٹے بچوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،کلاس ای سی ای، نرسری اور پریپ کے بچوں کو 19 جنوری تک چھٹیاں دےدی گئیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور بچے ماسک پہن کر سکول آئیں گے ،طالبعلم سردی سے بچنے کیلئے کسی بھی قسم کا گرم یونیفارم پہن سکیں گے، مارننگ اسمبلی اور آوٹ ڈور ایکٹویٹی پر 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ بیمار طلباکو فوری طور پر گھر بھیجوایا جائے گا،31 جنوری تک تمام امتحانات پر پابندی ہوگی،نوٹیفکیشن کا اطلاق سرکاری و پرائیویٹ دونوں سکولوں پر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اہم پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا  کونسی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں؟ جانیے