کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس 5 مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی

Jan 10, 2024 | 10:18:AM
 کچے کے ڈاکو بے لگام،پولیس 5 مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شیرباز بلوچ )سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقے کچے کے ڈاکو بے لگام ہوگئے ،5مغوی ڈاکوؤں کی چنگل میں قید پولیس تاحال مغویوں کو بازیاب نہ کراسکی۔

 کچے کے ڈاکو ایک بار پھر سے سرگرم ہوگئے پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہو گئی،کوہاٹ کے رہائشی دو سگے بھائیوں  ،کوٹسبزل کے رہائشی دو مزدور عاصم ، واحد بخش اور سرکاری استاد عبدالغنی سمیت 5 مغوی ڈاکوؤں کی قید میں، مغویوں کے ورثاء سے ڈاکوؤں نے تین کروڑ 60 لاکھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کچے کے مختلف ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف گزشتہ کئے ماہ سے  آپریشن جاری ہونے کے باوجود پولیس کرائم پر کنٹرول نہ کراسکی۔