ہریتھک روشن ایک بار پھر دلہا بننے کےلیےتیار

Jan 10, 2023 | 15:50:PM
فائل فوٹو
کیپشن:  ہریتھک روشن ایک بار پھر دلہا بننے کےلیےتیار
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی وڈ سپر اسٹار ہریتھک روشن اور صبا آزاد کے حوالے سے بھارتی میڈیا  میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ دونوں کی شادی کی تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔یعنی بالی ووڈ اسٹار ایک بار پھر شادی کا لڈو کھانے کے لیے تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ہریتھک کی جانب سے باضابطہ طور پر اب تک اپنے رشتے کا اعتراف نہیں کیا گیا البتہ گزشتہ ایک سال میں اداکار کے ہمراہ صبا آزاد کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا گیا ۔

جس سے ان کے رشتے میں ہونے کا پتا چلتا ہے۔اب بھارتی  نجی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بلآخر ہریتھک کے گھر والوں نے صبا آزاد کو قبول کرلیا ہے اور اب شادی کی تیاریوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آخرکار آج میری دادا سے ملاقات ہو ہی گئی ،عرفی جاوید

 بھارتی میڈیا رپورٹس کا مزید کہنا ہے کہ ہریتھک کے گھر والوں نے صبا کو ان کے لیے پرفیکٹ میچ قرار دیا ہے، اس کے علاوہ اداکار کے بچے بھی اس رشتے پر خوش ہیں۔

واضح رہے کہ ہریتھک اور صبا رواں برس کے آخر تک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے، دونوں کی شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار اور چند دوست شرکت کریں گے۔

 یاد رہے کہ اداکار کی پہلی شادی سوزین خان سے 2000ء  میں ہوئی تھی جو کہ 2014ء میں ختم ہو گئی تھی۔سوزین خان بالی وڈ ڈائریکٹر اور اداکار سنجے خان کی بیٹی اور اداکارہ زائد خان کی بہن جب کہ فردین خان کی کزن ہیں۔

خیال رہے کہ بالی وڈ میں سب سے فٹ اداکار ہریتھک روشن آج اپنی 49ویں سالگرہ منارہے ہیں۔