شاہ رخ خان بھارتی انتہا پسندوں کے سامنے جھک گئے،پٹھان کے ٹریلر سے اہم گانا غائب

Jan 10, 2023 | 15:41:PM
فائل فوٹو
کیپشن: ’’جو ہے پٹھان تو آئے گا۔ ساتھ میں پٹاخے بھی لائے گا‘‘، مداحوں میں شاہ رخ خان کا ڈائیلاگ مشہور
سورس: انسٹاگرام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی 4 سال بعد بڑے پردے میں انٹری کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں، ان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری کو ریلیز کی جارہی ہے۔گانے بے شرم رنگ اور دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں کے باعث بھارت میں تنازعات میں گھری فلم پٹھان کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔شاہ رخ خان کی اس میگا بجٹ فلم کا ٹریلر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ساتھ ریلیز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹریلر میں شاہ رخ  خان اور جان ابراہم کے ایکشن سین ہیں لیکن اس میں تنازع کی وجہ بننے والا گانا بے شرم رنگ شامل نہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Shah Rukh Khan (@iamsrk)

یہ بھی پڑھیں:ہندو انتہا پسندوں کا فلم پٹھان کیخلاف احتجاج

پٹھان میں شاہ رخ خان کا کردار فوجی کا ہے  جو ملک کو دہشت گرد گروپ کے حملے سے بچاتا ہے۔فلم میں جان ابراہم ایک ولن کا کردار نبھارہے ہیں جو بھارت پر حملے کا منصوبہ بناتا ہے۔

یاد رہے کہ  شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے احمد آباد کے شاپنگ مال میں ہنگامہ  آرائی ہو ئی تھی اور فلم کے پوسٹرز پھاڑ دیے تھے۔

خیال رہے کہ فلم ’’پٹھان ‘‘کو سعودی عرب میں فلمایا گیا ہے،اس فلم میں شاہ رخ خان کے ساتھ دپیکا پڈوکون مرکز ی کردار نبھا رہی ہیں ۔