امیتابھ بچن کو مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگنی پڑی؟

Jan 10, 2023 | 13:57:PM
فائل فوٹو
کیپشن: امیتابھ بچن کو مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی کیوں مانگنی پڑی؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )امیتابھ بچن کا شمار ان بالی ووڈ لیجنڈز میں ہوتا ہے جو سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر بڑے فعال ہیں۔ وہ چاہے کتنے ہی مصروف ہوں، وہ سوشل میڈیا پر وقت گزارنے کے لیے کچھ وقت نکالتے ہی ہیں ۔حال ہی میں امیتابھ بچن نے ٹوئٹر پر اپنے مداحوں سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے جہاں ان کے 4 کروڑ 82 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیتابھ بچن ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ کے آغاز میں نمبر بھی تحریر کرتے ہیں، اسی حوالے سے ان سے ایک بڑی غلطی ہوگئی جس پر انہوں نے فالوورز سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی ہے۔بالی ووڈ سٹار نے اپنی ٹویٹ میں معافی مانگتے ہوئے لکھا، ’ان سے بھیانک غلطی ہوئی ہے۔ ٹوئٹ نمبر 4514 سے میرے نمبر غلط ہو گئے۔ T 5424 سے T 5430 تک تمام نمبر غلط ہیں۔ اپنی غلطی پر میں معافی چاہتا ہوں۔

بگ بی سے ایسی غلطیاں پہلے بھی ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی غلطیوں کو ماننے میں کسی پس و پیش سے کام نہیں لیا۔

بہت سے لوگ اس ٹوئٹ کے بعد ان کی عاجزی کے قائل ہوئے تو وہیں کچھ لوگوں نے ان کی ٹویٹ کا مذاق اڑانا بھی شروع کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:طلاق کی شرح کو کم کرنے کیلئےنعمان اعجاز کا اہم مشورہ

جونز نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ سب سے بڑی غلطی تب بھی ہوئی تھی جب آپ نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ میں شاہ رخ خان کو شادی کے بعد قبول نہیں کیا تھا۔ 

ہمایوں احمد خان نے لکھا کہ ’اوہ اتنی بڑی غلطی۔ سر ایسے نہیں چلے گا۔ ٹی نمبر کا مسئلہ ہاتھ سے نکل گیا ہے، اس لیے دوسرا اکاؤنٹ بنایئے‘’