سجل علی نے احد رضا میر کے ساتھ فوٹو کیو ں ڈیلیٹ کر دی۔؟۔کیا کچھ ہونے والا ہے۔؟َ

Jan 10, 2022 | 23:23:PM
سجل ،علی،  احد ،رضا، میر
کیپشن: سجل علی اور  احد رضا میر (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے شوہر اداکار احد رضا میر کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی گئی تصویر کو ڈیلیٹ کر دیا۔سوشل میڈیا پر جوڑے میں علیحدگی سے متعلق سوالات اٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سجل علی کی چھوٹی بہن صبور علی کی شاد ی پر احد رضا میر اور اُن کی فیملی کے شرکت نہ کرنے پر سوشل میڈیا سمیت متعدد حلقوں میں سجل علی اور احد رضا میر کی علیحدگی سے متعلق چہ مگوئیاں جاری ہیں۔اس سے قبل بھی احد رضا میر اور سجل علی میں علیحدگی سے متعلق خبریں خوب گرم رہی ہیں،تاہم سجل علی کی جانب سے احد رضا میر کے ساتھ بنائی گئی ایک خوبصورت تصویر اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کرنے سے دونوں کے مداحوں میں اطمینان کی لہر دوڑ گئی اور وہ سمجھے کہ اب کوئی بری خبر نہیں ملے گی لیکن اب سجل علی نےتصویر کو ڈیلیٹ کرکے یہ خوشی  مداحوں سے چھین لی۔اس خوبصورت جوڑی کے مداحوں کی نظریں اِن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لگی ہوئی ہیں کہ کہیں سے ’سب ٹھیک ہے‘ کی خبر مل جائے۔سجل علی نے مداحوں کو یہ خوشخبری دے کر واپس لے لی ہے ۔ انکی جانب سے شیئر کی گئی تصویر فین پیجز پر اس وقت خوب وائرل ہوئی اور سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے پہلے اس جوڑی کی یہ تصویر خوشی سے شیئر کی جا رہی تھی، اب یہ بری خبر بھی سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہے کہ سجل علی نے احد رضا میر کے ہمراہ شیئر کی گئی تصویر ڈیلیٹ کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: شادی کو ایک ماہ پورا۔۔ شوہر کیساتھ کیسی لگ رہی ہوں۔؟۔کترینہ کیف نےفوٹو شئیر کردی