آرمی چیف سے سعودی وزیر دفاع کی ملاقات۔۔علاقائی سکیورٹی اور افغان صورتحال پر تبادلہ خیال

Jan 10, 2022 | 20:21:PM
جنرل باجوہ۔سعودی۔وزیر دفاع۔افغان صورتحال۔اعتراف
کیپشن: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سکیورٹی اور افغان صورتحال اوردفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے۔
 آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی ، ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون کے امور بھی زیر غور آئے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ اور تاریخی تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب کی اسلامی دنیا میں نمایاں اہمیت ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زور دیا کہ افغانستان میں انسانی المیے سے بچنے کے لئے منظم امدادی کوششوں کی ضرورت ہے، افغانستان میں امن اور مصالحتی کوششوں کی خصوصی اہمیت ہے۔
سعودی وزیر دفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبداللہ العتیبی نے پاکستانی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کا اعتراف کیا، میجر جنرل طلال عبداللہ نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا، ملٹری ایڈوائزر نے افغان صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر پاکستان کے کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں۔ہتھوڑا گروپ امریکا میں۔۔ ویڈیو دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے