2018 اور 2024 کے انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں؛حافظ نعیم الرحمان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حسان علی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 اور 2024 کے انتخابات میں طاقتور حلقوں کی مداخلت سے حکومتیں بنیں۔
جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی شوری کا اجلاس اختتام پذیر ہو گیا،مجلس شوری کی صدارت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کی۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران جان لیں فارم سنتالیس سے مسلط ہوکر عوام کے دل نہیں جیتے جاسکتے،تحریک تحفظ آئین پاکستان سے آئین کی بالادستی کی معاملہ پر تعاون کریں گے
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ کسی کو کندھا فراہم کیا جائے گا نہ اتحاد کا حصہ بنیں گے،حکمران ایسی پالیسیاں تشکیل دیں جن سے دہشت گردی کے کارخانوں میں اضافہ کی بجائے کمی ہو،بلوچستان اور کے پی کے عوام دہشت گردی کے نرغے میں ہیں۔
سندھ میں ڈاکو راج ہے ، کراچی مسائل کا گڑھ بن گیا ہے، صوبہ پولیس سٹیٹ بن گیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی بہتری کے دعوے اشتہارات کی حد تک ہیں، جماعت اسلامی انتخابی اتحاد کی سیاست نہیں کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ کسی کے دباؤ میں کبھی نہیں آئیں گے،جماعت اسلامی کو اتحادی سیاست کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’عمران خان کی صحت ٹھیک ہے‘‘بیرسٹر سلمان صفدر کی بانی سے ملاقات کے بعدگفتگو