رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع 

Feb 10, 2026 | 10:12:AM
 رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک توسیع 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جوادآصف)یوٹیوبررجب بٹ کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک کے لئے توسیع کردی گئی ۔
سیشن عدالت وسطی میں شعائر اسلام کی بے حرمتی کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی،عبوری ضمانت پر رہا ملزم یوٹیوبر رجب بٹ عدالت میں پیش ہوئے۔
وکیل مدعی نے کہاکہ ہمارا مؤقف تھا کہ ساڑھے آٹھ کا ٹائم ہے لیکن ملزم ساڑھے نو بجے پیش ہوئے، ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے، ہماری شواہد دینے کے حوالے سے پوری تیاری تھی لیکن ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
ٹیم وکلاء رجب بٹ نے کہاکہ ملزم کے وکیل میاں علی اشفاق آفیشل چھٹیوں پر ہیں۔
 عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ پہلے بھی وکیل پیش نہیں ہوئے تھے ،کوئی باقاعدہ درخواست جمع کروائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت مل گئی

ملزم کے وکلاء کی جانب سے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے منظور کرلیا گیا اورملزم کی عبوری ضمانت میں تیس مارچ تک کے لئے توسیع کردی گئی ۔
ملزم رجب بٹ نے عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کی تھی،ملزم کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہوا تھا۔