فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی

Feb 10, 2025 | 17:56:PM
فیفا نے موجودہ نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں توسیع کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (رانا آزر) فیفا نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی کی مدت میں 31 جولائی 2025 تک توسیع کر دی ہے۔

 موجودہ کمیٹی کے رکن سعود عظیم ہاشمی کو چیرمین کے طور پر نامزد کیا گیا ہے،وہ 16 فروری کو ہارون ملک کی مدت مکمل ہونے کے بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ کمیٹی میں محمد شاہد نیاز کھوکھر اور حارث عظمت بھی بطور ارکان کے ساتھ منسلک رہیں گے۔

یہ تبدیلیاں پاکستان فٹ بال کے معاملات میں بہت اہمیت رکھتی ہیں اور اس کے اثرات فٹ بال کی ترقی پر مرتب ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ نافع کے ساتھ بنگلہ دیش میں ’دھوکہ ‘ہو گیا