پی پی 164لاہور ، شہباز شریف کی کامیابی بھی چیلنج

Feb 10, 2024 | 18:38:PM
پی پی 164لاہور ، شہباز شریف کی کامیابی بھی چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف )پاکستان مسلم لیگ (ن ) کے قائد اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف  کی  لاہور کے حلقے پی پی 164 سے کامیابی چیلنج کر دی ہے۔

تفصیلات کےمطابق پی پی 164 لاہور سے میاں محمد شہباز شریف کی کامیابی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ہے ،پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار محمد یوسف میو نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر  کر دی،درخواست گزار کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ کیس کی پیروی کریں گے،درخواست میں  آر او آفس میں ووٹوں کی گنتی کے دوران بیٹھنے کی اجازت نہ دینے اور فارم 47 جاری کرنےکے اقدام کو چیلنج کیا گیا،درخواست میں ریٹرننگ افسر حلقہ این اے پی پی 164, الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار این اے پی پی 164 سے امیدوار ہے ، الیکشن ایکٹ کے مطابق امیدوار یا اس کے ایجنٹ کا انتخابی نتائج میں موجود ہونا ضروری ہے،ریٹرننگ آفیسر نے انہیں ووٹوں کی گنتی کے عمل سے نکال کر فارم 47 جاری کر دیا گیا ،عدالت پی پی 164 کے نتائج جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے ، عدالت کامیاب امیدوار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا حکم  دے ۔

یہ بھی پڑھیں؛