بالی ووڈ سینئر اداکار متھن چکرورتی کی طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل

Feb 10, 2024 | 14:41:PM
بالی ووڈ سینئر اداکار متھن چکرورتی کی طبیعت ناساز ،ہسپتال منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف سینئر اداکار اور سیاستدان متھن چکرورتی کی اچانک طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 73 سالہ اداکارمتھن چکرورتی کو سینے میں تکلیف محسوس ہونے پر کولکتہ کے ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ متھن چکرورتی کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا ہے اور ڈاکٹرز کی ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعہ کی رات ہی سے وہ شدید بے چینی محسوس کر رہے تھے، ہفتے کی صبح ان کی حالت خراب ہونے لگی تو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

متھن چکرورتی کو حال ہی میں ملک کا دوسرا بڑا سول اعزاز پدما بھوشن سے نوازا گیا ہے۔

پدما بھوشن دیے جانے کے بعد متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ میاں میرے لیے بہت خوشی کی بات ہے، اس اعزاز کو پانا میرے لیے بہت فخر کی بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں ان سب کا شکر گزار ہوں جو مجھ سے محبت اور میرے لیے دعا کرتے ہیں، میں اپنے لیے کبھی کچھ نہیں چاہتا، کچھ نہیں مانگتا۔

یہ بھی پڑھیں:اعصام الحق پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نئے صدر منتخب

واضح رہے کہ متھن چکرورتی نے 7 مارچ 2021ء کو وزیراعظم نریندر مودی کی موجودگی میں سیاسی جماعت بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔