یوسف رضا گیلانی کو بیٹوں سمیت بڑی کامیابی حاصل

Feb 10, 2024 | 10:04:AM
عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے گیلانی خاندان نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) عام انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ملتان کے گیلانی خاندان نے بڑی کامیابی سمیٹ لی۔

سابق وزيِر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹوں سمیت پنجاب سے قومی اسمبلی کی 3 جبکہ صوبائی اسمبلی کی ايک نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان اسمبلی کی 45 نشستوں پر نتائج کا اعلان

 یوسف رضا گیلانی این اے 148 ،بیٹا علی موسیٰ این اے 151، عبدالقادر گیلانی این اے 152 جبکہ علی حیدر گیلانی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 213 سے کامیاب رہے۔