تعریف سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے۔۔ وزیراعظم عمران خان

Feb 10, 2022 | 13:34:PM
تعریف سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے عمران خان
کیپشن: عمران خان فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تعریفی اسناد سے کارکردگی بہتر ہوتی ہے اور وزراء کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی۔

تفصیلا ت کے مطابق بہترین کارکردگی دکھانے والے وفاقی وزراء کو تعریفی اسناد کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا تمام وزارتوں کو پتہ ہونا چاہیے کہ کس نے کتنا کام کیا۔ وزیراعظم نے معاون خصوصی  کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ارباب شہزاد آپ نے غلطی کی کہ پہلے بتا دیا کہ ٹاپ ٹین وزارتیں کونسی ہیں، جن وزراء کے نام نہیں ہیں وہ یہاں موجود نہیں ہیں، آئندہ آپ نے کسی کو نہیں بتانا جب تک پروگرام نہ ہو۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے پھر اڑان بھر لی۔۔ کتنے کا ہو گیا؟
وزیراعظم نے مراد سعید کو پہلے نمبر پر آنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وزارتوں کو کارکردگی مزید بہتر کرنا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:اربوں ڈالر کی کرپٹو کرنسی چوری

ان کا کہنا تھا کہ ساری دنیا میں منہگائی ہے اور قیمتیں اوپر گئی ہیں، ہمیں برآمدات کے فروغ سے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے۔

  سزا و جزا کے بغیر کوئی سسٹم کامیاب نہیں ہو سکتا: عمران خان۔ فوٹو: فائل