بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ

Dec 10, 2025 | 19:19:PM
بلاول بھٹو کا چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا باغبانپورہ لاہور میں  میڈیا سے گفتگو کے دوران چھت پر کھڑی خواتین سے دلچسپ مکالمہ ہوا ہے ۔

خاتون نے بلاول بھٹو سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے پاس آئے ہیں، سیاست پر بات نہ کریں ہماری بات کریں۔

 بلاول بھٹو نے چھت پر کھڑی خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اچھا سیاست پر بات نہ کروں تو بتائیں  آپ سے کیا بات کروں؟

خواتین نے بلاول بھٹو کو دعا دیتے ہوئے کہا کہ آپ کیسے ہیں آپ ٹھیک ہیں اللہ آپ کو خوش رکھے آپ کی لمبی زندگی کرے۔

بلاول بھٹو نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ٹھیک ہوں آپ کا بہت شکریہ دعاوں میں یاد رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی کا کونسا کرکٹر رول ماڈل؟  جان کر شاہد آفریدی بھی دنگ رہ جائیں