پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی:مصدق ملک کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی نے خورشید شاہ اور ندیم افضل چن کے ذریعے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی پیشکش کی تھی۔
نجی چینل سے گفتگو کے دوران مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے پی ٹی آئی کو فون کرکے کہا تھا کہ ہم آپ کو ووٹ دیتے ہیں آپ حکومت بنا لیں لیکن پی ٹی آئی نے خورشید شاہ کے ذریعے دی گئی پیشکش کو ٹھکرادیا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ندیم افضل چن بھی پی ٹی آئی کے پاس گئے اور کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کو بلامشروط سپورٹ کرتی ہے آئیے آپ حکومت بنائیں لیکن پی ٹی آئی نے یہ پیشکش بھی ٹھکرا دی۔
مصدق ملک نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت بھی نہیں بنانا چاہتی اور چلانا بھی نہیں چاہتی اور نہ ہی چلنے دینا چاہتی ہے تو آخر چاہتی کیا ہے؟۔
یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں شام کی عدالتیں فعال، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے افتتاح کر دیا