بابر اعظم دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں: آسٹریلوی بولرز

Dec 10, 2023 | 14:18:PM
 آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے باؤلرز نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار دے دیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے بولرز نے پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم کو دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک قرار دے دیا۔

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی باؤلرز نے بابر اعظم کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے تھا کہ سابق پاکستانی کپتان دنیا کے بہترین بیٹرز میں سے ایک ہیں۔

آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کوئی خاص کمزوریاں نہیں ہیں ، ان کی ٹیکنیک بہت مضبوط ہے، وہ گراؤنڈ میں کہیں بھی رنز بنا سکتے ہیں، اس سیریز میں وہ ہمارے لیے مشکل ہوں گے۔

کمنز کا کہنا تھا کہ بابر اس وقت دنیا کے بہترین بیٹرز کی لسٹ میں ہیں جنہیں آوٹ کرنے کے بعد ہمیشہ آپ مطمئن ہوتے ہیں۔

آسٹریلوی باؤلر جوش ہیزول ووڈ نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم ایک کلاس کے کھلاڑی ہیں ، انہوں نے پہلے ون ڈے کرکٹ میں اپنا لوہا منوایا اور پھر ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنے کھیل کو مضبوط کیا، وہ ایک کوالٹی پلیئر ہیں ، اگر آپ نے انہیں آؤٹ نہیں کیا تو وہ آپ کو نقصان پہنچائیں گے ، وہ آپ پر پریشر واپس ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں:  دوران ڈرائیونگ فون سننے پر مقدمہ درج

فاسٹ باؤلر مچل سٹارک نے کہا کہ بابر اعظم کے بیٹنگ کا مزاج بہت کمال کا ہے، ان کے پاس ہر قسم کے شاٹس ہیں، وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو اننگز کو بنا سکتے ہیں اور وقت پر جارحانہ بھی کھیل سکتے ہیں ، وہ کسی بھی وقت کھیل کا مومینٹم بدل کر جیت سکتے ہیں، بابر دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور امید ہے کہ بابر کو اس بار رنز نہیں بنانے دیں گے۔