دوران ڈرائیونگ فون سننے پر مقدمہ درج

Dec 10, 2023 | 14:07:PM
دوران ڈرائیونگ فون سننے پر مقدمہ درج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)دوران ڈرائیونگ فون سننا خطرناک ہے یہ کسی بڑے حادثے کا باعث بن سکتا ہے،انتظامیہ نے دوران ڈرائیونگ فون سننے والوں کیخلاف بڑا قدم اٹھالیا۔

دوران ڈرائیونگ فون سننے پر لاہور کے انچارج خدمت مرکزمکرم نے خاتون، اسکے شوہر اور بھائی پر مقدمہ درج کرا دیا ۔  مقدمہ کارسرکار مداخلت اور نوسربازی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ خاتون وجیہ اپنےشوہرمدثراورعظیم کےہمراہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانےگئی تھی۔ خاتون دوران ڈرائیونگ ٹیسٹ بھائی اورشوہرکو بذریعہ فون معاونت فراہم کر رہی تھی۔ 

ضرور پڑھیں:ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
خدمت مرکز عملے نے خاتون کو بھائی اور شوہر سمیت گلبرگ پولیس کے حوالے کر دیا۔ 

یاد رہے  آن لائن ٹریفک لائسنس کی سہولت کا آغازکل سےہو جائے گا۔ ٹریفک پولیس کے مطابق آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت کیلئےایپ کی تیاری حتمی مرحلےمیں ہے۔ شہری لرنر ، پرانے لائسنس کی تجدید وانٹرنیشنل لائسنس آن لائن بنواسکیں گے۔ لرنر ٹریفک لائسنس شہری پولیس سٹیشن کےفرنٹ ڈیسک سےبھی بنواسکیں گے۔

حکومت کی جانب سےبغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی اورموٹرسائیکل چلانےپرکارروائی جاری ہے، ٹریفک پولیس کی سختی کی وجہ سے شہریوں کی بڑی تعداد لائسنس بنوا رہی ہے۔
واضح رہے کہ لائسنس کے حصول کے خواہشمند افراد کی تعداد زیادہ ہونے سےخدمت مراکز پر رش ہو رہاتھا۔