اداکارہ یشما گل کو دوران اذان نامناسب ’’ٹرک‘‘ کرنا مہنگا پڑگیا

Dec 10, 2023 | 10:11:AM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل کو  دوران اذان نامناسب طریقے سے سر ڈھانپنا مہنگا پڑگیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ یشما گل کو  دوران اذان نامناسب طریقے سے سر ڈھانپنا مہنگا پڑگیا۔

یشما گل یوں تو اپنی لاجواب اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر راج کرتی ہیں لیکن اس بات سے بھی انکار نہیں کہ وہ ہر گزرتے دن اپنے مغربی لباس ، بولڈ تصویر اور ویڈیوز کے سبب بھی تنقید کا نشانہ بنی رہتی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر یشما گل ایک بار پھر بطور اسٹوری جاری کی گئی ویڈیو  پر تنقید کی زد ،میں آگئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یشما گل کسی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر موجود ہیں کہ اسی لمحے اذان ہوجاتی ہے۔

دوپٹے کے بغیر بیٹھی یشما گل کو جیسے ہی اذان کی آواز سنائی دیتی ہے وہ دوپٹہ نہ ہونے کے سبب فوراً اپنے سر کو قریبی رکھے شاپر سے ڈھانپ لیتی ہیں۔جبکہ وہاں موجود ساتھی اداکار یشما سے شاپر پہنے کی وجہ دریافت کرتے ہیں جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ اذان کے دوران جب آپکے پاس سر چھپانے کو کچھ نہ ہو تو ٹرک آزمائیں۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ آئی پی پی کے ساتھ اتحاد کرے گی؟

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی صارفین اور مداحوں کی جانب سے شدید غم وغصے کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ،'عورت کے لیے اذان سنتے وقت سر ڈھانپنا واجب نہیں ہے'۔وہی  ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ،'اذان کا احترام کریں لیکن قرآن میں ہے کہ عورت کو اپنا پردہ کرنا چاہیے۔ میں تنقید نہیں کرنا چاہتا لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہم اپنے دین اور اپنے اللہ کے احکامات کو نہیں سمجھتے'۔