پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کانام ای سی ایل سے خارج

Dec 10, 2020 | 20:54:PM
پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کانام ای سی ایل سے خارج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزارت داخلہ نے پی پی رہنما ارباب عالمگیر خان کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے خارج کردیا، ارباب عالمگیرکا نام ای سی ایل سے ہٹانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ نے کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ارباب عالمگیر کا نام قومی احتساب بیورو (نیب) کی سفارش پر ای سی ایل پر ڈالا گیا تھا، ارباب عالمگیرکےخلاف نیب کے پی بدعنوانی کی تحقیقات بھی کرتا رہا ارباب عالمگیر کا نام ای سی ایل پر نیب کی سفارش پر ہی ڈالا گیا تھا۔ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ارباب عالمگیر کو ان کا نام ای سی ایل سے ہٹائے جانے کے حوالے سے خط لکھ دیاگیا ہے۔